سنٹرل یونیورسٹی ٹیچرس فیڈریشن نے علی گڑھ یونیورسٹی میں رائج بدعنوانی کی
مخالفت میں آواز اٹھانے والے ٹیچرس لیڈر مصطفی زیدی کو جبرا سبکدوش کیے
جانے پرسخت تنقید کی ہے اور وائس چانسلر کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ فیڈکوٹا کے صدر ڈاکٹر نندتا نارائن اور سکریٹری اجے پٹنائک کی طرف سے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں
یہ مطالبہ کیا گیا۔ فیڈکوٹا کی طرف سے جاری منظور کی گئی قرار داد میں علی گڑھ ٹیچرس ایسو سی
ایشن کی تحریک کی حمایت کے لئے یونیورسٹی پہنچنے پر انتظامیہ کی طرف سے اس
کے صدر نندتا نارائن اور سکریٹری اجے پٹنائک کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ
دائر کئے جانے پر سخت مذمت کی گئی ہے اور اسے جمہوری حق پر حملہ قرار دیا
گیا ہے۔